لاہورکے علاقہ مغلپورہ میں گلے پر ڈور پھرنے سے 3 سالہ بچی زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق 3 سالہ بچی ملائکہ اپنی والدہ اور والد فہیم کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوارگھر جا رہی تھیکہ مغلپورہ پل کے قریب اچانگ بچی کے گلے پر ڈور پھر گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی،بچی کو فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
اسپتال زرائع کے مطابق بچی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔