• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابن جہل بھی جلسے میں موجود تھا۔
مجھے یہ معلوم نہیں تھا۔
ابن جہل کو آپ جانتے ہی ہوں گے۔
وہ ابو جہل کا روحانی بیٹا ہے۔
میں جلسے میں تقریر کر رہا تھا۔
ابن جہل کھسکتے کھسکتے میرے قریب آ گیا۔
اس نے ہاتھوں میں دوات چھپائی ہوئی تھی۔
جیسے ہی موقع ملا،
اس نے دوات میرے چہرے پر انڈیل دی۔
میں ہنس پڑا۔
لوگوں نے اسے پکڑ لیا۔
ابن جہل نے حیران ہو کر پوچھا،
تمہارا چہرہ سیاہ ہونے کے بجائے روشن کیوں ہو گیا؟
میں نے کہا،
اسلئے کہ دوات میں سیاہی نہیں، روشنائی ہوتی ہے۔

تازہ ترین