جنوبی روانڈا کےچرچ پر آسمانی بجلی گر گئی جس کے سبب 16 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوگئے۔
روانڈا کے ایڈ ونٹسٹ چرچ پر اتوار کو عین عبادت کے وقت آسمانی بجلی گرپڑی جس سے وہاں عبادت کے لیے آئے 16افراد ہلاک اور 140 افراد زخمی ہوگئے۔
اس سے قبل بھی روانڈا میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے 17کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کو طبی امداد کے بعد گھر واپس بھیج دیا گیا۔
امدادی کارکنوں نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے 14افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ دو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے۔