• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاڑی : باپ نے6 سالہ بیٹے کے دونوں بازو اور ٹانگیں توڑدیں

وہاڑی : باپ نے6 سالہ بیٹے کے دونوں بازو اور ٹانگیں توڑدیں

وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے اپنے6  سالہ بیٹے کے دونوں بازو اور ٹانگیں توڑ دیں۔ ملزم باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ساہوکا میں 6سالہ ارحم نے اپنے باپ رضوان سے پیسے مانگےجس پروہ غصے میں آگیا اور اپنے بیٹے کو کمرےمیں بند کرکے شدید تشدد کیا اور بچے کے دونوں بازو اور ٹانگیں توڑدیں۔

بچے کے نانا کے مطابق بچےکی چیخ پکار سن کراہل محلہ نےدروازہ توڑ کر بچےکی جان بچائی اور تحصیل اسپتال منتقل کیا ۔

اہل محلہ کے مطابق رضوان کا اپنی بیوی سے گھرمیں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس نے باپ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین