پاکستانی فلموں کے بعد بالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر کی بولی وڈ ڈیبیو فلم ’ہندی میڈیم‘بھارت اور پاکستان کے بعدصرف چین ہی نہیں بلکہ تائیوان میں بھی تہلکہ مچائے گی۔
جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صبا قمر اور عرفان خان کی فلم’ہندی میڈیم‘ تائیوان کے تمام سینما گھروں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔
سکت چوہدری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ہندی میڈیم ‘گزشتہ سال 19مئی کو ریلیز کی گئی تھی جس میں بہترین اداکاری کرنے پر صبا قمر کو فلم فیئر ایوار میں بیسٹ ایکٹریس کیلئے نامزد کیا گیا تھا جبکہ فلم’ہندی میڈیم‘ کو بہترین فلم اور صبا قمر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار عرفان خان کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
واضح رہے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی بولی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘کی آرمینیا میں بھی اسکریننگ کی جائے گی جبکہ چین میں 4اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔