• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سری دیوی کی فلم لاس اینجلس فیسٹیول میں دکھائی جائے گی

سری دیوی کی فلم لاس اینجلس فیسٹیول میں دکھائی جائے گی

بولی وڈ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کی فلم ”چاندنی “ آئندہ ماہ لاس اینجلس میں 16ویں انڈین فلم فیسٹیول(آئی ایف ایف ایل اے(افلا) میں دکھائی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سری دیوی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 11اپریل کو لاس اینجلس میں منعقد ہونے والے 16ویں انڈین فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی جو 15 اپریل تک جاری رہے گا ۔


(آئی ایف ایف ایل اے(افلا) کا آغاز اداکار منوج باجپائی کی فلم ”ان دا شیڈوز“ اور اختتام ریما داس کی فلم ”ویلج راک اسٹارز“ سے کیا جائے گا۔

(آئی ایف ایف ایل اے(افلا) میں رواں سال 4 ورلڈ پریمیئرز دکھائے جائیں گے جن میں 3 شمالی امریکی ، 2 امریلی اور ایک لاس اینجلس ورلڈ پریمیئرز شامل ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین