• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقرباپروری موجود ہوتی تو ہر ایک سپراسٹار ہوتا، کرینہ کپور

اقرباپروری موجود ہوتی تو ہر ایک سپراسٹار ہوتا، کرینہ کپور

ایسا لگتا ہے کہ بولی وڈ میں ابھی تک اقربا پروری پر بحث ختم نہیں ہوسکی ہے۔اس کی مثال گزشتہ دنوں بھارتی صحافی راج دیپ سرڈیسائی کی کرشمہ کپور سے بات چیت کے دوران کرینہ کپور خان نے بولی وڈ میں اقربا پروری کی موجودگی کے تاثر کو مسترد کیا۔

انہوں نے کہا ʼ یہاں ماضی کے متعدد سپراسٹارز ہیں اور ان میں سے بیشتر کے بچے سپراسٹار نہیں، اگر اقرباپروری موجود ہوتی تو ہر ایک سپراسٹار ہوتاʼ۔انہوں نے رنویر سنگھ کی کامیابی کا حوالہ بھی دیا ʼ درحقیقت آج رنویر سنگھ ایسے سپر اسٹار ہیں، جن کی ماں یا باپ میں سے کوئی بھی سپر اسٹار نہیں تھا، وہ اپنی صلاحیت اور سخت محنت کے نتیجے میں آج اس مقام پر پہنچے ہیں، میرا نہیں خیال کہ اقرباپروری موجود ہےʼ۔

کرینہ کپور کے خیال میں بڑے اسٹارز کے بچوں کے لیے وراثت میں ملنے والے نام یا شہرت تک پہنچنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا ʼ یہ صلاحیت کا نتیجہ ہوتا ہے، ہم کسی کے بچے یا پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں ہوسکتے ہیں، مگر جب آپ سلور اسکرین پر آتے ہیں تو وہاں آپ کی ہی شخصیت ہوتی ہے۔ جب آپ کے بزرگوں کی اداکاری کے میدان میں کامیابیاں کا ورثہ آپ کے پیچھے ہو، تو کسی اسٹار کے بچے کے لیے اس سے باہر نکل پانا اور انڈسٹری میں کامیابی پانا مشکل ہوتا ہے۔

کرینہ کپور کی والدہ ببیتا اور رنبیر کپور کی ماں نیتو کا فلمی کیرئیر کپور خاندان کا حصہ بننے کے بعد پیچھے رہ گیا تھا اور کرینہ کپور کے مطابق انہوں نے اور ان کی بہن نے اس سوچ کو توڑا اور فلمی کیرئیر کی جانب پیشقدمی کی۔

کرشمہ کپور کا اس حوالے سے کہنا تھا ʼ ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے اور ہمیں سب کا احترام کرنا چاہئےʼ۔خیال رہے کہ بولی وڈ میں اقرباپروری کی بحث کا آغاز کنگنا راناوٹ نے کیا تھا اور انہوں نے کرن جوہر پر اس کا الزام عائد کیا تھا۔

تازہ ترین