• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: ینگ ڈاکٹرز کا سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈیز کا بائیکاٹ

بلوچستان: ینگ ڈاکٹرز کا سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈیز کا بائیکاٹ

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے ا پنے مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف کوئٹہ سمیت بلو چستا ن بھر کے سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈیزکا مکمل بائیکا ٹ شروع کر دیا ۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نےکوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ا حتجا جاً مکمل طور پر کام بند کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ مطالبا ت کی منظوری تک او پی ڈیز کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

ینگ ڈا کٹر ز 7روز سے سرکاری ہسپتالوں میں علامتی ہڑتال کر رہے تھے اور او پی ڈیز کا علامتی بائیکاٹ بھی کر رکھا تھا ۔

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث اور کوئٹہ اور اند رو ن صوبہ سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سا منا ہے ۔

ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ صوبے میں ڈا کٹر ز کی خالی آسامیاں کمیشن کے ذریعے پر کی جائیں، ہاؤس آ فیسرزاورپوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کےماہانہ الاؤنس میں اضا فہ کیاجائے۔

بلوچستان میں کارڈیک انسٹی ٹیویٹ کے لئے فوری فنڈز فراہم کئےجائیں اور پیرا میڈیکل اسٹا ف کےمنظورشدہ سمری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

تازہ ترین