• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جاپان،خوفناک سونامی کو آئے 7برس بیت گئے

2011میں مشرق بعید میں انتہائی شدید زلزلہ آیا تھا، اس زلزلے کے نتیجے زیر سمندر سونامی نے جنم لیا اور جب وہ ساحلوں سے ٹکرایا تو کئی ممالک میں ہزاروں انسان ہلاک ہو گئے تھے۔

گیارہ مارچ 2011میں جو زلزلہ آیا تھا اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 9ریکارڈ کی گئی تھی۔اس زلزلے کے نتیجے میں سونامی نے جاپان کے شمال مشرقی حصے کی بعض ساحلی علاقوں کو پوری طرح تباہ کر دیا تھا، اس سونامی کی لپیٹ میں آ کر 18ہزار انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔


جاپان میں 7 برس قبل آنے والی سونامی اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کے حوالےسےگزشتہ روزخصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

ان تقریبات میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین، دوستوں اور احباب نے انہیں یاد کیا، اتوار کے دن ٹھیک اُس وقت خصوصی سائرن بجائے گئےجس وقت سونامی نے شمال مشرقی جاپانی ساحلی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین