• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس میں ہوا ’آئی ہارٹ ریڈیو میوزک فیسٹیول 2018‘


امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرلاس اینجلس میںآئی ہارٹ ریڈیو میوزک فیسٹیول 2018 'منعقد ہوا جس میں کئی نامور گلوکاروں نے اسٹیج پر ایسا رنگ بکھیرا کہ شائقین کو جھومنے پر مجبور ہو گئے۔

رواں برس اس میوزک فیسٹیول میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جو اپنے پسندیدہ گلوکاروں کی پرفارمنس دیکھنے لاس ویگاس پہنچے۔میوزک فیسٹیول میں اسٹیج کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جبکہ بہترین لائیٹنگ اور شاندار میوزک سے سنگرز کی پرفارمنس نے ایسا سحر قائم کیا کہ حاضرین متاثر ہوئے بغیر نہ رہ پائے۔

معروف سنگر ایڈشیرن کے گیت شیپ آف یو 'کو سال کا بہترین گانا قرار دیا گیا، بیسٹ فیمیل سنگرٹیلر سوئفٹ قرارپائیں،بیسٹ میل آرٹسٹ بھی ایڈ شیرن رہے،بیسٹ میوزیکل گروپ مارون 5'رہاجبکہ نیو پاپ آرٹسٹ ینیال ہارون رہے اوربیسٹ لیٹن سنگرکا اعزاز ڈیسپاسیٹو گیت گانے والے لیوئس فونسی کو دیا گیا ۔

معروف سنگرز نے اپنی شاندار پرفارمنسیزسے مداحوں کو ایسا متاثر کیا لوگ جھومنے پر مجبور ہو گئے۔ موسیقی کی دھنوں اور فنکاروں کے جلوؤں سے سجا یہ رنگا رنگ شو دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد نے شرکت کر کے فیسٹیول کی رعنائیاں کئی گنا بڑھا دیں۔

تازہ ترین