• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں کئی نوجوان اپنے ایڈونچر کے شوق کو پورا کرنے کی خاطر ایسے خطرناک اور حیرت انگیز اسٹنٹس پرفارم کرتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

سعودی عرب میں منچلے نوجوانوں کا ایسا ہی ایک حیرت انگیزاسٹنٹ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا گیا جس میں نوجوانوں نے دو پہیوں پر چلتی ہوئی تیز رفتار کار میں کھڑکی کے ذریعے کود کے سواری کی کوشش کی جسے دیکھ کر شائقین آنکھیں جھپکنا ہی بھول گئے۔

ان نوجوانوں نے سائیڈ وال اسکینگ کرتے ہوئے نا صرف ایڈونچر کا بھرپور لطف اٹھایا بلکہ خوب سیلفیاں لے کر اس خطرناک اسٹنٹ کو یادگار بھی بناتے نظرآئے۔

تازہ ترین