• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائی حدود کی بندش،اسلام آباد میں پی آئی اے کی پروازیں متاثر

 فضائی حدود کی بندش،اسلام آباد میں پی آئی اے کی پروازیں متاثر

فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے اسلام آباد میں قومی ایئر لائن کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق آج سے 22مارچ تک فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پی آئی اے کی صبح 8.30سے دوپہر ایک بجے تک اور دوپہرڈھائی بجے سے شام 4 بجے کے دوران اسلام آباد سے روانہ ہونے والی اور اسلام آباد آنے والی پروازوں کے نظام الاوقات میں ردو بدل کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو ان کی جانب سے فراہم کر دہ ٹیلی فون نمبرز پر اطلاع دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ23مارچ کوپاکستان ڈے کے موقع پر یاد گار پریڈ کا اہتمام کیا جائے گا، اسی سلسلے میںآج پاکستان آرمی کے ایئر کرافٹ نے اسلام آباد کی فضائی حدود میں ریہرسل کی ،اس دوران بشمول قومی ایئر لائن متعدد پروازوں کا شیدول متاثر ہوا۔

تازہ ترین