روسی فوج نے کہا ہے کہ اس نے باغیوں کے قبضے میں موجود مشرقی غوطہ میں محصور عام شہریوں میں سے 52 کو نکال کر محفوظ علاقے میں منتقل کر دیا ہے۔
روسی فوج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مقامی حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد جن شہریوں کو وہاں سے نکالا گیا ہے ان میں 26 بچے بھی شامل ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مصرابہ کے علاقے سے نکالے گئے ان عام شہریوں کو فی الحال ایک عارضی مہاجر کیمپ میں منتقل کیا گیا ، جہاں انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔