• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا، بغیر انجن جہاز اُڑانے کے مقابلے


کوئی گرا،کوئی سنبھلا،کسی نے خوب مہارت دکھائی، آسٹریلیا میں امدادی مقاصد کے لیے بغیر انجن کے جہاز اُڑانے کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

آسٹریلیا، بغیر انجن جہاز اُڑانے کے مقابلے

بغیر انجن والے جہاز اُڑانے کے منفرد مقابلے کا انعقاد آسٹریلیا کے دریا میں کیا گیا جس میں لو گوں نے اپنی ذاتی انجینئر نگ کے شاہکار تیار کرکے دریا میں چھلانگ لگائی۔

جہاں کوئی گرا،کوئی سنبھلاتو کسی نے خوب مہارت دکھاتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

آسٹریلیا، بغیر انجن جہاز اُڑانے کے مقابلے

امدادی مقاصد کیلئے منعقد کئے جانے والے اس مقابلے میں شرکاء نے دلچسپ انداز میں تخلیق کردہ بغیر انجن کے جہازوں کا استعما ل کیا جو صر ف توازن کی بنیا د پر ہو اکے دباؤ سے اڑان بھر نے کی صلا حیت رکھتے تھے۔

اس مقصد کیلئے دریا کے اوپر کئی فٹ اونچا پلیٹ فارم تیار کیا گیاتھا جس سے چھلانگ لگاتے ہو ئے مختلف کاسٹیومز میں ملبوس شرکاء کواپنے منفرد جہازکے ساتھ زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنا تھا۔

آسٹریلیا، بغیر انجن جہاز اُڑانے کے مقابلے

اس موقع پرجہاں شرکاء دلچسپ و عجیب انداز کے کاسٹیومز پہنے منفرد جہاز کے ساتھ چھلانگ لگاتے نظر آئے، وہیں دریا کنارے موجود شائقین بھی خو ب لطف اندوز ہوئے۔


تازہ ترین