• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جاپان میں شعلہ اگلتے کوئلوں پر چلنے کی خطرناک اور ہزاروں سال قدیم رسم نبھانے درجنوں افراد پہنچ گئے۔

جاپان میں دہکتے کوئلوں پر چلنے کی قدیم رسم

سائنس و ٹیکنالوجی اور عمرانی علوم کی بے پناہ ترقی کے باوجود دنیا میں آج بھی ایسی رسومات پائی جاتی ہیں کہ جن کے متعلق سن کر ہی انسان پریشان ہو جائے۔

ایسی ہی ایک رسم جاپان کے گاؤں میں بھی ادا کی جاتی ہے جہاں لوگ دہکتے انگاروں پر پیدل چلتے ہیں۔

جاپان میں دہکتے کوئلوں پر چلنے کی قدیم رسم

ٹوکیوکے قریب Takaosan Yakuoin ٹیمپل میں ہزاروں سال قدیم اس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں افراد نے شرکت کی ۔

لاتعداد شعلہ اگلتے کوئلوں کو ایک چٹان کی صورت میں ایک جگہ جمع کرنے کے بعدان پر بلا خوف و خطر چل کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

جاپان میں دہکتے کوئلوں پر چلنے کی قدیم رسم

واضح رہے کہ ان لوگوں کے عقیدے کے مطابق ان دہکتے کوئلوں پر چلنا خوش قسمتی کی علامت ہے۔

تازہ ترین