• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم ممالک نے ٹرمپ کی درآمدی پالیسی مسترد کردی

اہم ممالک نے ٹرمپ کی درآمدی پالیسی مسترد کردی

جرمنی ،چین کے علاوہ کئی دیگر ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کے اقدام کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔

جرمنی نے کہاہے کہ یورپ کو اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے۔لیکن اب چین کی طرف سے یہ تنقید سامنے آرہی ہے کہ یورپ عالمی تجارتی نظام کو اہمیت دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اسٹیل پر 25فیصداور ایلومینیم پر دس فیصد درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم واشنگٹن نے اب بعض اتحادی ممالک کی جانب سے دبائو آنے کے بعد انھیں اس ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔جرمنی کے وزیر تجارت بری گیٹی زائپریز نے رائٹر کو بتایا کہ ٹرمپ کی پالیسیاں آزاد عالمی معیشت کے لیے خطرہ ہیں۔

اس سے قبل چین کے وزیر تجارت ژونگ شنگ نے بھی کہا تھا کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی طرح کی تجارتی جنگ عالمی معیشت کے لیے تباہ کن ہوگی۔

جرمنی کے وزیر تجارت نے ٹرمپ سے کہا کہ وہ میکسیکو ،کینیڈا اور آسٹریلیا کو مستثنیٰ کرکے یورپ کو الگ کرنے کی کوشش نہ کرے۔جبکہ برسلز نے بھی ٹرمپ کو وارننگ دی تھی کہ وہ جوابی اقدامات کریگا۔

تازہ ترین