• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


شکاگو میں سالانہ کسٹم کار شو کا آغاز ہو گیا جس میں چمچماتی نت نئی لگژری گاڑیوں نے چار چاند لگا دئیے۔

شکاگو: سالانہ کسٹم کار شو شروع

امریکی شہر شکاگو کے مضافاتی علاقے Rosemont میں سالانہ کسٹم کار شو کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا ہے جس میں نت نئی منفرد گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

شکاگو: سالانہ کسٹم کار شو شروع

ورلڈ آف وہیلز نامی اس کسٹم کار شو میں دنیا بھر سے آٹو لورز شریک ہو رہے ہیں جو نہ صرف اپنی گاڑیوں میں تبدیلی کر کے انہیں نئے رنگ روپ میں پیش کر رہے ہیں بلکہ ایسی گاڑیاں بھی پیش کی گئی ہیں جن میں ماہر انجینئرزنے اپنی صلاحیت کی بدولت انجن اور ڈیزائن میں تبدیلی کر کے انہیں نیا رنگ روپ دے دیا۔

شکاگو: سالانہ کسٹم کار شو شروع

کئی روزتک جاری رہنے والے اس موٹر شومیں اسٹریٹ کارز سے لے کر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے کئی ماڈلز موجود ہیں۔

شکاگو: سالانہ کسٹم کار شو شروع

صرف یہی نہیں کار کی باڈی پر دلکش آرٹ ورک، انوکھی لائٹوں سے مزین کار، پرنٹیڈ کار، دنیا کے بہترین ساؤنڈ سسٹم سے سجی کار، وِنٹیج کاریں اورفارمولا ون کارز سمیت جی ٹی ماڈل اورپورش کے جدید ماڈل نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

تازہ ترین