مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری سجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ملک کو مضبوط کرے گا۔
ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کو مبارک باد دی اور کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کی جیت سےثابت ہوگیاکہ اتحادمیں برکت ہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، آصف زرداری اور عمران خان کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سےچیئرمین سینیٹ کےانتخابات کے لیے کوششیں رنگ لےآئیں۔
چوہدری شجاعت حسین نے یہ بھی کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس سےسبق سیکھیں اور آئندہ بھی قومی مفادات کوذاتی مفادات پرترجیح دیں۔