• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ، ماؤنٹین بائیکنگ مقابلہ، نیوزی لینڈ کا رائیڈر کامیاب


جنوبی افریقہ میں خطرناک ماؤنٹین بائیکنگ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی ممالک سے ماہر رائیڈرز نے شرکت کی، نیوزی لینڈ کے رائیڈر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ہموار اور صا ف ستھر ی روڈ پرسائیکل چلانا تو سب کو آتا ہے لیکن ایسے اونچے نیچے، پتھر یلے اوردشوار گزار راستوں پر سفر کرنا ہر ایک کے بس کی بات کہاں۔

جنوبی افریقہ، ماؤنٹین بائیکنگ مقابلہ، نیوزی لینڈ کا رائیڈر کامیاب

جنوبی افریقہ کے قصبے Stellenbosch میں ماؤنٹین بائیکنگ کے مقابلے ڈاؤن ہِل MTBریسنگ2018 ء کا انعقادکیا گیا جس میں کئی ممالک سے ماہر سائیکل سوار وں نے شرکت کرکے دشوار گزا ر اور ناہموار راستوں پر ٹریل بائیکس ریس میں حصہ لیا۔

ہمت کے پکے اور مہارت میں سب سے آگے یہ رائیڈرز سینکڑو ں فٹ اونچے دشوار گزار راستوں اور مصنوعی ریمپ پر پور ی رفتار سے سائیکل دوڑاتے دِکھائی دیئے۔

جنوبی افریقہ، ماؤنٹین بائیکنگ مقابلہ، نیوزی لینڈ کا رائیڈر کامیاب

دو روز تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سیم گیز نامی رائیڈر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تازہ ترین