• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال میں بنگلہ دیشی طیارہ حادثے کا شکار،50افراد ہلاک

نیپال میں بنگلہ دیشی طیارہ حادثے کا شکار،50افراد ہلاک

نیپال میں بنگلہ دیش کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، جسکے نتیجے میں پچاس افراد ہلاک، متعدد زخمی اور نو لاپتا ہیں۔

حادثہ کٹھمنڈو ائرپورٹ پر پیش آیا، ڈھاکا سے آنے والا یو ایس بنگلہ ایئرلائن کا مسافر طیارہ لینڈنگ کرتے وقت توازن برقرار نہ رکھ سکا اورایئرپورٹ کے جنگلے سے ٹکرایا اور شعلوں میں گھر گیا۔


طیارے میں سڑسٹھ مسافر اور عملے کے چار افراد سمیت اکہتر افراد سوار تھے، نیپالی حکام کے مطابق اب تک پچاس لاشیں نکالی جاچکی ہیں، کچھ افراد کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ نو افراد ابھی تک لاپتا ہیں، حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تازہ ترین