• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول میں ہوا ماسٹر آف کیک پیسٹری فیسٹیول


استنبول میں ماسٹر آف کیک پیسٹری فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا،جس میں 40ممالک کے 500سے زائد ماہر شیفس کی شرکت کی، دلچسپ کیکس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

استنبول میں ہوا ماسٹر آف کیک پیسٹری فیسٹیول

ترکی کے شہر استنبول میں 'ماسٹر آف کیک پیسٹری فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جہاں دنیا بھر سے 40ممالک کے پانچ سو سے زائد ماہر شیفس نے شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

استنبول میں ہوا ماسٹر آف کیک پیسٹری فیسٹیول

ماسٹر آف کیک استنبول 2018ء فیسٹیول کے ذریعے ترکی اور بیرونی ممالک سے کیک پیسٹری کے شعبے کے انٹرپرائزر، گھریلو خواتین اور کیک کے شعبے سے منسلک پیشہ ور ایک جگہ جمع ہوئے جس کے نتیجے میں کیک اور پیسٹری سے بنے ایسے دلچسپ شاہکار دیکھنے کو ملے کہ شائقین حیران رہ گئے۔

استنبول میں ہوا ماسٹر آف کیک پیسٹری فیسٹیول

اس موقع پر ماہر شیفس نے پیسٹری اور کیکس کے ذریعے انسانوں، جانوروں، پھولوں اور سماجی زندگی کی عکاسی کی۔

استنبول میں ہوا ماسٹر آف کیک پیسٹری فیسٹیول

فیسٹیول میں مشہور مووی بیو ٹی اینڈ دی بیٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے شاہکار بھی تخلیق کئے گئے کہ شائقین انہیں داد دیئے بنا نہ رہ سکے۔

تازہ ترین