• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائیاں،3فیکٹریاں سیل

لاہور میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائیاں،3فیکٹریاں سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں سلانٹی ، نمکو اور ٹوفیاں بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیاگیا، کارروائی میں ناقص اجزاء کے استعمال پر تین فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق ناقص اجزاء کے استعمال پر سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں معروف سلانٹی اور بسکٹ تیار کرنے والی دو فیکٹریاں سیل کی گئی ہیں۔

ایک اور کارروائی میں بادامی باغ میں معروف برانڈ کی نقلی ٹوفیاں بنانے والی فیکٹری سیل کی گئی۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے مطابق گجومتہ میں ناقص اشیاء کے استعمال پر نمکو بنانے والی ایک معروف فیکٹری کا پروڈکشن یونٹ بھی سیل کیا گیا ہے، نمکو کی تیاری میں گھوڑوں کو کھلائی جانے والی دال استعمال کی جا رہی تھی۔

تازہ ترین