اسلام آباد (خبرایجنسیاں )صادق سنجرانی کو چیئرمین اور سلیم مانڈوی والا کو ڈپٹی چیئرمین بننے پر بلاول بھٹو نے کہاکہ جنرل ضیاء کے اوپننگ بلے باز کو شکست جبکہ وفاق کی جیت ہو گئی، دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صادق سنجرانی کوچیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ کے آج کے فیصلے سے وفاق مضبوط ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار صادق سنجرانی کو نیا چیئرمین سینیٹ بننے اور سلیم مانڈوی والا کو ڈپٹی چیئرمین بننے پرجہاںآصف علی زرداری سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد دی گئی وہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جنرل ضیاء کے اوپننگ بلے باز کو شکست جبکہ وفاق کی جیت ہو گئی انہوں نے صادق سنجرانی کو نیا چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخاب میں حمایت یافتہ امیدوار کی جیت پراظہارمسرت کیا۔ انہوں نے صادق سنجرانی کوچیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی ہے،انہوں نے کہاکہ سینیٹ کے آج کے فیصلے سے وفاق مضبوط ہوگا۔