• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن،تحریک انصاف کے غیرملکی فنڈز کی تحقیقات ہوگی، کمیٹی تشکیل

الیکشن کمیشن،تحریک انصاف کے غیرملکی فنڈز کی تحقیقات ہوگی، کمیٹی تشکیل

اسلام آباد( طاہر خلیل) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی مبینہ غیرملکی فنڈنگ کے معاملے پر پی ٹی آئی کے اکاونٹس اور7سالہ فنڈز کی چھان بین کا فیصلہ کر لیا اور ڈائریکٹر جنرل قانون کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کو 19مارچ کو پیش ہونیکا حکم دیدیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ درخواست پر کارروائی شروع کرنے سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سر براہی میں پانچ رکنی کمیشن نےدرخواست کی سماعت کی۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن مبینہ غیرملکی فنڈنگ کے الزام میں تحریک انصاف کے فنڈز اور اکاونٹس کی جانچ پڑتال خود کرے گا۔ ڈی جی لاء الیکشن کمیشن محمد ارشد کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی 19 مارچ سے اپنا کام شروع کرے گی۔کمیٹی میں صرف فریقین اور انکے وکلاء پیش ہو سکیں گے۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ توقع کرتا ہوں پی ٹی آئی اس آرڈر کے خلاف ہائی کورٹ میں نہ جائے ،پی ٹی ئی کا رویہ رہا ہے کہ ہر آرڈر کے پیچھے ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے پیچھے جاتے ہیں، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری مالیات سردار اظہر نے کہا کہ ہم نے کوئی غیر ملکی فنڈنگ کی اور نہ ہی کچھ چھپایا ہے۔پانچ سال کی بجائے سات سال کے اکاونٹس کی تفصیلات پانچ ماہ پہلے ہی پیش کر دی تھی۔کمیٹی کے ساتھ پورا تعاون کریں گے۔

تازہ ترین