• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے دوستی لازوال، ہر مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ رہا، شہبازشریف

چین سے دوستی لازوال، ہر مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ رہا، شہبازشریف

لاہور( نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی چین سے دوستی لازوال ہے جو ہرمشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ رہا،آج چین کی ترقی و خوشحالی اقوام عالم کیلئے رول ماڈل بن چکی ہے اوراس کا کریڈٹ چین کے صدر شی جن پنگ کو جاتاہے۔ وزیر اعلیٰ نے چینی صدارت کی مدت تا حیات مقرر ہونے پرچینی صدرکو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ نیشنل پیپلز کانگریس کی جانب سے اس سلسلے میں آئینی ترمیم کی بھاری اکثریت سے منظوری خوش آئند ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کے نئے افق کو چھوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کا نظریہ بلند انسانی اقدار اور مفاد عامہ کی وسیع تر سوچ کا مظہر ہے اور چین بہترین معاشی پالیسیوں اور محنت کے بل بوتے پر دنیاکی بڑی معیشت بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی قوم نے اپنی عظیم لیڈر شپ میں غربت ،بے روزگاری اورناانصافی کیخلاف اخلاص کیساتھ جدوجہد کی ہے ۔سی پیک کے باعث پاکستان اور چین کی دوستی او رمعاشی تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہاہے۔انہوں نے کہا کہ چینی قیادت کی شبانہ روز محنت کی بدولت چین دنیا کی ایک بڑی معاشی قوت بن چکا ہے۔ چین کی پاکستان میں 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مضبوط دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔چین پاکستان کا ایسا بااعتماد اور مخلص دوست ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کی دوستی لازوال ہے اور ہرگزرتے لمحے دوستی کا رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہورہا ہے۔

تازہ ترین