• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میں اپنی عقل بیچنا چاہتا ہوں۔
کبھی استعمال نہیں ہوئی۔
کتنے میں خریدو گے؟‘‘
میں نے پوچھا۔
کباڑی نے میرے دماغ کو الٹ پلٹ کر دیکھا۔
’’چند پھوٹی کوڑیوں کے سوا کچھ نہیں مل سکتا۔‘‘
اس نے صاف صاف کہا۔
مجھے بہت افسوس ہوا۔
پیسوں کی سخت ضرورت تھی۔
میں نے اپنی کتابیں پیش کیں۔
کباڑی کو پسند نہ آئیں۔
اس نے میری اسناد اور تمغے بھی مسترد کر دیئے۔
’’میں تمہاری زنجیر کے اچھے دام دے سکتا ہوں۔‘‘
کباڑی نے آخر میں پیشکش کی۔
میں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ
’’مجھے اپنی زنجیر سے محبت ہے۔‘‘

تازہ ترین