• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے چیئرمین سینیٹ کے قائم مقام صدر بننے کیلئے عمر کی حد پر بحث

نئے چیئرمین سینیٹ کے قائم مقام صدر بننے کیلئے عمر کی حد پر بحث

نئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بطورقائم مقام صدر بننے سے متعلق عمر کی حد پر بحث چھڑ گئی ہے۔

آئین کے آرٹیکل 41 کے تحت صدر مملکت کےعہدے کے لئے کسی بھی شخص کی کم سے کم عمر45 سال ہونی چاہیے، نومنتخب چیئرمین سینٹ کے کاغذات نامزدگی میں تاریخ پیدائش 14 اپریل 1978 درج ہے۔

ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر بننے کے لیے صادق سنجرانی کی پانچ سال کم ہے،آئینی ماہرین کی نظر میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلوں کی روشنی میں صدر مملکت کے لیے آئین میں متعین عمر کی حد کا اطلاق قائم مقام صدر پر بھی ہوتا ہے۔

ذرائع کاکہناہےکہ نوازشریف کی بطور پارٹی صدر نااہلی کیس میں بھی سپریم کورٹ واضح کرچکی ہے کہ نااہلی کے بعد کوئی بھی شخص پارٹی کے امور متبادل عہدے سے نہیں چلاسکتا۔

اسی طرح اعلیٰ عدلیہ کے از خود نوٹس کےتحت چیئرمین نیب کی عدم موجودگی میں ڈپٹی چیئرمین کو بھی اسی عمر اوراہلیت کا لازم قرار دیا گیا ہے۔

ادھر اپوزیشن کا کہنا ہے کہ قائم مقام صدر کے لئے چیئرمین سینیٹ ایکس آفیشو ممبر کے طور پر عہدہ سنبھالتا ہے، لہٰذا صدر مملکت کے عہدے سے متعلق قواعد وضوابط چیئرمین سینیٹ پر لاگو نہیں ہوتے۔

تازہ ترین