• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’’پی ایس ایل فائنل‘‘ کراچی کے عوام روایتی مہمان نوازی کی مثال قائم کریں

جنگ نیوز

صلاح الدین صلو

انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہے،نیشنل اسٹیڈیم 25مارچ کو نو سال کے طویل اور صبر آزمالمحات سے گذرنے کے بعد نامور کھلاڑیوں کی میزبانی کے لئے تیار ہے، پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے فائنل کو کراچی میں کرانے کاوعدہ پورا کر کے کراچی والوں کےدل جیت لیے یہ ان کی طرف سے کراچی کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے یہ کراچی کے لیے بھی بڑے فخر کی بات ہے۔

جہاں ماضی میں اس نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹ کی بڑی بڑی ٹیموں نے دورے کئے جس کے دوران کرکٹرز بھی وہ دیکھنے کو ملے جن کی شخصیت آج تک ہر کرکٹ کے شا ئقین کے دل پر نقش ہے وہ چاہے ویسٹ انڈیز کے سرگیری سو برز ہوں روہن کہنائی یا پھر ویزلے ہال انگلینڈ کےسرکولن کاوڈسر حیف بائیکاٹ یا پھر جال اسنو آسٹریلیا کے نپلی ہارولے، اپن چپل ،گریگ چپل، راڈنی مارش اور سری لنکا کے سنتھ جے سوریا سنگا کار ا بہر حال ایک طویل فہرست ہے۔

 ان کھلاڑیوں کی جنہوں نیشنل اسٹیڈیم میں اپنے فن کے جوہر کھائے ہمارے عظیم کھلاڑیوںحنیف محمد فضل محمود اور امتیاز احمد، ظہیر عباس ، جاوید میاں داد، عمران خان نے بھی اس میدان میں اپنی عظمت کالوہامنوایا سب سے پہلے نیشنل اسٹیڈیم میں21 سے24اپریل تک ٹیسٹ کھیلا گیا اس اسٹیڈیم کو بنانے میں سب سے اہم کردار اس وقت کے پی ڈبلو ڈی کے چیف انجینئرکفیل الدین مرحوم کا رہا ، اس وقت کے کراچی کے پہلے کمشنر اے ٹی نقوی مرحوم کی پوری معاونت اس میں شامل تھی۔

 اتفاق سے مرحوم نقوی میرے والد مرحوم کے علی گڑھ کے ساتھی جب 1928 میں والد صاحب علی گڑہ یونیورسٹی کے ٹینس کپٹن بھی تھے پی سی بی کےچیئر مین نجم سیٹھی نے یہ اعزاز اس شہر کو بخشا ہے جس نے ہر شعبہ زندگی میں اعلی شخصیات کو روشناس کرایا ، ان میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدلقدیر خان کانام سرفہرست ہیں دکھی انسانیت کی خدمت کے علمبردار عبدالستار ایدھی کا تعلق بھی اس شہر ہے اور حکیم محمد سعیدشہید کی بھی اس شہر سے نسبت تھی، فن کاری میں مہدی حسن، عالم گیر، محمد علی شہکی،اداکاری میں ندیم،معین اختر، عمر شریف،کے علاوہ صحافت میں بھی نامور شخصیات کا تعلق اسی شہر ہے، کھیل کے شعبے میں عظیم حنیف محمد جاوید میانداد، ظہیر عباس، شاہد آ فریدی، ہاکی میں انوار احمد خان، وحید خان ،اصلاح الدین ،حسن سردار اور حنیف خان کے نام بھی اسی شہر سے جڑے ہوئے ہیں۔ 

نامور صنعت کار بھی اس شہر کے جنہوں نے ملک کی معاشی ترقی مین اپنا بے مثال کردار ادا کیا ہے، اس شہر کی رونقیں پھر بحال ہوگئی ہیں جس میں پاک فوج، رینجرز، پولیس اہلکاروں اور شہر کے باسیوںنے اہم کردار ادا کیا یہی واجہ ہے کہ اس شہر کو پی ایس ایل کے فائنل کرانے کی میزبانی ملی، جس کے انعقاد کے لئے حکومت سندھ بھی بڑا اہم کردار ادا کررہی ہے ،گور نرسندھ محمد زبیر اور اور وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے بھی نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کر کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

 سیکیورٹی اداروں کے حکام بھی فائنل کے انعقاد کے سلسلے میں خاصی دل چسپی کا اظہار کررہے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کاتعمیراتی کام آخری مر حلے میں داخل ہوچکاہے نیس پاک اور این ایل سی نے کمال کردکھایا سال ڈیرھ سال کا کام صرف اور صرف چار پانچ ماہ میں پائے تکمیل پہنچادیا چوبیس گھنٹے کام کرکے نیشنل اسٹیڈ یم کو یک شاہکار کی شکل دے دی پیچ اور آوٹ فیلڈ پہلے ہی بہترین کنڈیشن میں تھی بھی اب پبلک واش رومز کھلاڑیوں کے ڈریسنگ رومز ہا سیپٹلٹی باکس اور عام انکلوژکی تزئین وار آرائش کے ساتھ کرسیاں جو خراب تھی ان جگہ بھی نئی کرسیاں لگادی گئی ہیں۔

 شائقین کے لیے تمام سہولیات مہیا کردی گئی ہیں تاکہ کے ان کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، کھانے پینے کابھی بہترین انتظام کردیا گیا ہے دوسرے مر حلے میں اسٹیڈیم کے مختلف انکلوژر کی چھتوں کا مرحلہ بھی مکمل ہوجائے گا کیونکہ فائنل میچ مغرب کے بعد شروع ہوگا لہذا اس کی فی الحال ضرورت پیش نہیں آئے گی ، یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم اب عالمی معیار کے مطابق تیار ہوچکا ہے۔

  اور تما شائی بھی ذہنی طور پر اپنے شہر کی شان کو بڑھانے کے لئے تیار ہیں،بقول اسرار الحق مجاز کےاس شہر کا بوسہ لینے کو سو بار جھکا آکاش یہاں خود آنکھ سے ہم نے دیکھی ہے باطل کی شکست و فاش یہاںآخرمیں میری اپیل ہے اس شہر کے باسیوں سے کے خدارا میچ کے داران تحمل سے کام لیں سیکورٹی حکام اور عملے سے پورا تعاون کریں اور کوئی بھی ا یسی حر کت نہ کریں جس سے شہر اور پاکستان کے نام پر کوئی انچ آئے، یہ ملک آپکا ، یہ شہر آپکا ہے اس کی تو قیر اور عزت کو قائم رکھنے میںآپ زیادہ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور مجھے یقین کریں گے شائقین اسپورٹس مین اسپرٹ اور مہمان نوازی کی وہی مثال قائم کریں گے ،جو اس شہر کی تہذیب کا حصہ ہے، دنیا کے کئی ملکوں میں یہ میچ دکھایا جائے گا، غیر ملکی شائقین اور کلھلاڑی بھی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

  ، نو سال کے بعد کراچی کو کرکٹ بورڈ نے یہ اعزاز نخشا ہے میرے خیال میں ہر کراچی کا شہر ی میچ کے انعقاد پر کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوگا، احسن طریقے سے یہ میچ دیکھے گا کوئی بھی تخریبی عناصر ہوان ان کی فورا اطلاع متعلقہ ادارے کو دیں وہ رینجر ز کے حکام ہویا پولیس کے، مجھے اللہ تعالیٰ کے فضل سے امید ہے کہ اس میچ سے کراچی کے لیے انٹر نیشنل کرکٹ کے دورازے کھل جائیں گے۔

 دورسرے ممالک کی قومی ٹیمیں کراچی میں میچ کھیلنے میں فخر محسوس کرینگی، مگر اس کا اہم دارومدار کراچی کے شہریوں اور اسٹیڈیم آنے والے تماشائیوں پر ہوگا۔ کراچی میں اپریل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20میچز کروانے کا فیصلہ یہا ں کی عوام کیلئے ایک اور اچھی خوشخبری ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین