برطانوی خاتون کرکٹر ڈینی ویٹ نے کہا کہ ہے کہ انہوں نے ویرات کوہلی کو شادی کے لئے کہا تھا لیکن ویرات کوہلی نے انہیں اپنا بیٹ دے دیا ۔ڈینی ویٹ نے حریف ٹیموں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ویرات کوہلی کے بیٹ کے ساتھ کھیلیں گی ۔
انگلش ویمن کرکٹ ٹیم نے اس ماہ کے آخر میں بھارت میں ٹرائی سیریز کھیلنا ہے جس کی تیسری ٹیم آسٹریلیا ہے ۔
ایک انٹرویو میں ڈینی ویٹ نے انکشاف کیا کہ وہ آج کل بیٹنگ کے لئے ویرات کوہلی کا بیٹ استعمال کر رہی ہیں ۔
ڈینی ویٹ کو یہ تحفہ اس وقت ملا جب2014ء میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے موقع پر ڈربی میں ویرات کوہلی سے ملاقات ہوئی تھی ۔
اسی برس کے آغاز میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویرات کوہلی نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف شاندار 72 رنز بنائے تو ڈینی ویٹ نے سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا ’کوہلی میری می‘ ۔
ڈینی ویٹ کا یہ پیغام لمحوں میں دنیا بھر میں مقبول ہو گیا ۔
ڈینی بتاتی ہیں کہ جب ڈربی میں ملاقات ہوئی تو ویرات کوہلی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایسا نہیں کرنا چاہئے لوگ چیزوں کو سنجیدہ لینا شروع کر دیتے ہیں ۔میں نے کوہلی سے سوری بولا۔
ویٹ بتاتی ہیں کہ کوہلی نے انہوں نے اپنا ایک بیٹ دیا ، جومیرے پاس محفوظ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جس بیٹ سے وہ کھیلا کرتی تھی اور جس بیٹ سے پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری بنائی وہ اب ٹوٹ چکا ہے، اس لئے کوہلی کے بیٹ سے کھیلتی ہوں ۔