• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی، جناح اسپتال سے جعلی گائنی ڈاکٹر گرفتار

کراچی کے جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں ایک سال سے ڈیوٹی دینے والی ایک جعل ساز لڑکی بطور گائنی ڈاکٹرکو وومن پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمہ کے خلاف جعلی سرکاری ملازم اور دغابازی کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کراچی، جناح اسپتال سے جعلی گائنی ڈاکٹر گرفتار

کراچی وومن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او سیدہ غزالہ نے جنگ کو بتایا کہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے گائنی وارڈ نمبر 1 سے سیکورٹی عملے نے اطلاع دی کہ لیڈی ڈاکٹر کے حلیے میں ایک خاتون وارڈ کے اندر موجود ہے جو جناح اسپتال کی ڈاکٹر نہیں۔

ایس ایچ او وومن سیدہ غزالہ کے مطابق وہ پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچیں تو ڈاکٹر کا گاؤن پہنے خاتون گائنی وارڈ کے اندر موجود تھی۔

کراچی، جناح اسپتال سے جعلی گائنی ڈاکٹر گرفتار

پولیس کے مطابق خاتون سے پوچھ گچھ کی تو وہ پولیس کو مطمئن نہ کرسکی اور چند منٹ کی ابتدائی تفتیش کے دوران جعل ساز نکلی جس پر اسے حراست میں لے کر تھانہ منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمہ نے اپنا نام عائشہ زوجہ عبدالکریم بتایا جو کورنگی کی رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کے بیگ کی تلاشی کے دوران بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن چیک کرنے والے آلات کے علاوہ کچھ مشکوک ادویات بھی ملیں۔

کراچی، جناح اسپتال سے جعلی گائنی ڈاکٹر گرفتار

پولیس کے مطابق ملزمہ میٹرک پاس ہے جس کے پاس لیڈی ہیلتھ وزیٹر یا دائی ہونے کا کوئی سرٹیفکیٹ بھی نہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال کے سیکورٹی اہلکاروں نے تو یہ تسلیم نہیں کیا لیکن نے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمہ نے خود بتایا ہے کہ وہ گزشتہ ایک سال سے اس وارڈ میں آزادانہ طور پر آتی جاتی تھی اور وارڈ کا اکثر عملہ اسے ڈاکٹر کے طور پر پہچانتا ہے۔


پولیس اس امر پر بھی تفتیش کررہی ہے کہ یہ دغاباز عورت کہیں وارڈ سے نوزائیدہ بچے اغوا کرنے والے کسی گروہ سے منسلک تو نہیں تاہم پولیس کا زیادہ شبہ یہ ہے کہ ملزمہ سرکاری اسپتال کے انتہائی مصروف گائنی وارڈ میں بطور ڈاکٹر موجود رہ کر غیرقانونی آپریشنز کرانے کی خواہش مند خواتین کو شکار کرتی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 419 اور 170 کے تحت 2/2018 درج کرلی گئی ہے جس میں اسپتال کے سیکورٹی گارڈ محمد اسلم مدعی ہیں۔

ملزمہ سے ایس ایچ او وومن پولیس سٹیشن سیدہ غزالہ تفتیش کر رہی ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین