• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں جگمگاتی روشنیوں سے سجا انوکھا آرٹ ورک

جاپان میں جگمگاتی روشنیوں سے سجا انوکھا آرٹ ورک

جاپان میں ماہر فن کارہ نے ایک مقامی آرٹ میوزیم میں ایک ایسا دلکش جھلملاتافن پار ہ تیار کیا ہے جودیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

Hitomiنامی اس خاتون نے ملٹی سنسنری ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے حساس ترین پلاسٹک کی وائرز استعمال کی ہیں جوڈھائی تین فٹ کے فاصلے پر دو دیواروں کے درمیان میں لگائی گئی ہیں ۔


شفاف رنگت کی یہ باریک وائرزلاکھوں کی تعداد میں ان دیواروں پر اس طرح لگائی گئی ہیں کہ ان کے درمیان میں سے گزرنے والے شخص کے چھونے اور قدم آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ ہی روشنی بکھیرنے لگتی ہیں۔

جاپان میں جگمگاتی روشنیوں سے سجا انوکھا آرٹ ورک

جیسے ہی یہ تاریں انسان سے ٹکراتی ہیں ان میں سے روشنی خارج ہوتے ہوئے منظر کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔

ان رنگ برنگی روشنیوں سے سجے اس دلفریب نظارے سے لطف اندوز ہو نے کیلئے روزانہ سینکڑوں افراد اس میوزیم کارخ کرتے ہیں ۔

تازہ ترین