• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن ایک بار پھر گلوکار بن گئے


بالی ووڈ میں اپنی اداکاری سے مایہ ناز شہرت حاصل کرنیوالے اداکار امیتابھ بچن گلوکاری میں بھی اپنا انداز خوب جدا رکھتے ہیں۔


حال ہی میں امیتابھ بچن نے اپنی آواز میں نیاگانا ریکارڈ کروایاہے، یہ گانا امیتابھ نے اپنی نئی فلم '102 ناٹ آؤٹ کیلئے بدومبا کے عنوان سے گایاہے جبکہ حال ہی میں انہوں نے نئی فلم میں اپنے کردار کی جھلک بھی شئیر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے اس فلم میں امیتابھ بچن رشی کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ یہ فلم رواں سال4مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین