• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی میں خواتین کی طرح اونچی ہیل والی سینڈل پہننے والے بزنس مین


یوں تو عموما اونچی ہیلز والی سینڈل پہننا خواتین کا شوق ہوتا ہے تاہم سڈنی میں ایک معروف بزنس مین وزانہ اونچی ہیل والی سینڈل پہن کرروزانہ دفتر جاتا ہے کیونکہ اس طرح وہ خود کو بہت پر اعتماد محسوس کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایشلے نامی اس شخص کے انوکھے شوق نے شائقین کو حیران کردیا ہے ،ایشلے سڈنی کے ایک بینک میں بطور پراجیکٹ منیجر اپنے فرائض سرانجام دیتا ہے جہاں وہ روزانہ 6 انچ اونچی ہیل پہن کر اپنے دفتر جاتا ہیں۔

سڈنی میں خواتین کی طرح اونچی ہیل والی سینڈل پہننے والے بزنس مین

انہیں ایک عرصے سے اونچی ہیل پہننے والی خواتین بھی پسند ہیں کیونکہ اس طرح خواتین خود کو بااعتماد محسوس کرتی ہیں۔ اب ان کے گھر میں 6 انچ ہیل والی سینڈلوں کے 9 جوڑے رکھے ہیں، جب بھی وہ نئے کلائنٹس سے ملنے جاتے ہیں تو ٹائی سوٹ کے ساتھ ہیل والا بہترین جوڑا پہن کر جاتے ہیں اور کامیاب ٹھہرتے ہیں۔

تازہ ترین