• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چین میں دنیا کی پہلی تھری ڈی پرنٹڈ گاڑی متعارف

چین میں دنیا کی پہلی تھری ڈی پرنٹڈ گاڑی متعارف

چین میں دنیا کی پہلی تھری ڈی پرنٹڈ گاڑی متعارف کروادی گئی ہےجسے اگلے سال فروخت کیلئے پیش کی جائیگی۔

اس تھری ڈی پرنٹڈ گاڑی کو چین کے شہر شنگھائی کے تھری ڈی پرنٹنگ کلچرل میوزیم میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے جسے اٹلی کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے ۔


کمپنی کے مطابق تھری ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایل ایس ای وہ کے تمام پارٹس کو تیار کیا گیا جو کہ 57پارٹس پر مشتمل ہے جبکہ گاڑی کا وزن 450کلو گرام ہے۔

اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے عام گاڑیوں کی مناسبت ستر فیصد کم لاگت آتی ہے ۔

منفرد نوعیت کی یہ تھری ڈی پرنٹڈ کار چین میں اگلے ماہ ہونے والے آٹو شو میں بھی پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین