• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سین ڈیاگو میں چیری پھولوں کی بہار

دنیا کے مختلف ممالک میں اس وقت چیری پھولوں کی بہار کا آغاز ہوگیا ہے اور ان پھولوں کے خوبصورت نظارے اور دلفریب مہک نے لوگوں کو اپنے سحر مبتلا کردیا ہے۔


امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں بھی اس وقت ہر طرف چیری پھولوں کی بہار چھائی ہوئی ہے ۔

سین ڈیاگو میں چیری پھولوں کی بہار

سین ڈیاگو کے’بالبوا‘ پارک میں بھی لاکھوں چیری پھولوں سے لدے درختوں نے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کردیا ہے اور ہر سو پھیلے چیری پھولوں سے فضا معطر ہوگئی ہے۔

سین ڈیاگو میں چیری پھولوں کی بہار

چیری پھولوں سے سجے خوبصورت منظر نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور جسے دیکھنے کے لیے نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھر سے لوگ یہاں کا رخ کر رہے ہیں اور اس خوبصورت منظر کو اپنے کیمرے میں قید کر کے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین