• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن عہدے سے فارغ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن کو عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو تبدیل کرنے پر کچھ عرصے سے غور کر رہے تھے جسے آج انہوں نے حتمی شکل دیتے ہو ئے ٹلرسن کو فارغ کردیا۔


ریکس ٹلرسن کے بعد اب یہ عہدہ موجودہ سی آئی اے چیف مائیک پومپیوکو سونپا گیا ہے۔

مائیک پومپیو کے وزیر خارجہ بننے سے خالی ہونے والی سی آئی اے  چیف کے عہدے پر گینامیسپل کو تعینات کیا گیا ہے، جو ادارے کی پہلی خاتون سربراہ ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں گینا میسپل کی تعیناتی کی تصدیق کی ہے۔


ریکس ٹلرسن ڈونلڈٹرمپ انتظامیہ کے سنیئر ترین رکن تھے،ان کی برطرفی کو امریکی صدر کی خارجہ پالیسی میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ سے بھی تعبیر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ریکس ٹلرسن اور صدرڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان خارجہ امور پر تنازعات منظر عام پر آتے رہے ہیں،اور اس بحث میں ریکس ٹلرسن نے ایک نجی گفتگو میں صدرٹرمپ کو احمق بھی قرار دیا تھا۔

تازہ ترین