• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائنل،ایک ہزار کا ٹکٹ12ہزار میں ملے گا

پی ایس ایل فائنل،ایک ہزار کا ٹکٹ12ہزار میں ملے گا

پاکستان سپر لیگ تھری کےفائنل کے ٹکٹوں کی ابھی فروخت شروع بھی نہیں ہوئی ہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے دو جنرل انکلوژرز کو وی آئی پی انکلوژر کا درجہ دے کر ان کی قیمت ایک ہزار کے بجائے 12 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

پی اسی ایل کے فائنل کا مرحلہ جوں جوں قریب آرہا ہے ٹکٹوں کی مانگ بھی بڑھ رہی اسی رجحان کو دیکھتے ہو ئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کے دو جنرل انکلوژرز اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز کو وی آئی پی انکلوژر میں تبدیل کر کے ان کی قیمت 12 ہزار روپے کر دی ہے۔

انکلوژرز کی تبدیلی کے بعد نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اب وی آئی پی انکلوژرز کی تعداد پانچ ہو گئی ہے جبکہ جنرل انکلوژرز کی تعداداب صرف تین ہی رہ گئی ہے ۔

تازہ ترین