• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اب شہباز شریف کی باری ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ گونواز گو بہت ہوگیا، اب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی باری ہے،حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلی کی قیمت عوام مہنگائی کی صورت میں ادا کرتےہیں ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گجرات میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے دوران خطاب کرتےہوئے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلی کی قیمت عوام مہنگائی کی صورت میں ادا کرتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب نیا دور شروع ہورہاہے ، یہ حقیقی جمہوریت کا دور ہے ، جہاں عوام کی رائے سے فیصلے ہوں گے، قوم پل، ٹرینیں اور میٹرو بناکر ترقی نہیں کرتی، نیا پاکستان وہ بنے گا جہاں انسانوں پر پیسہ خرچ ہوگا۔

عمران خان نے اس موقع پر سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو حدفِ تنقیدبھی بنایا،کہا کہ جب عدالت نااہل قراردیتی ہے توکہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، نوازشریف لوگوں کو پاگل بنارہے ہیں، بتائیں ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے؟ اربوں روپے کی پراپرٹی نکل آئی ہے تونوازشریف یہ بھی بتائیں کہ یہ پراپرٹی کیسے بنائی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ 30 سال سےباریاں لے رہے ہیں، یہ امیر اور ہم غریب ہوئے، اب گونوازگو بہت ہوگیا، اب چھوٹے بھائی کی باری ہے، ہم ایک نئی قسم کی سیاست کررہے ہیں، ہم ایسے امیدوار دیں گے جو ہم سے مل کر تبدیلی لائیں گے۔

شہبازشریف کی جانب سے نوازشریف کو قائداعظم کا سیاسی وارث قرار دینے پر عمران خان نے کا کہنا ہے کہ کہاں قائداعظم اور کہاں شہباز شریف اور نوازشریف، شہبازشریف کو اتنا بڑا جھوٹ بولتے شرم نہیں آتی؟نوازشریف تو فارغ ہوگئے اب شہبازشریف تمہاری باری ہے۔


تازہ ترین