• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لڑکی کے بائیک پر خطرناک اسٹنٹس

یوں تو خواتین صنفِ نازک کہا جاتا ہے لیکن جب خواتین کچھ کردکھانے کی ٹھان لیں، تو دنیا کی کوئی طاقت ان کے راستے رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

ویڈیو میں دکھائی دیتی اس با صلاحیت اور بہادر لڑکی کو ہی دیکھ لیں، جس نے نہ صرف ہیوی بائیک کو مہارت سے چلایا بلکہ ایسے خطرناک بائیک اسٹنٹس پیش کئے کہ دیکھنے والوں کے ہوش اُڑ گئے۔


ہیوی بائیک رائیڈنگ کرتی اس لڑکی نے بائیک کو پچھلے پہئیے پر کھڑا کر کے کئی فٹ دور تک تیزی سے دوڑایا اور اس دوران نہ اپنا توازن بگڑنے دیا اور نہ ہی سڑک پر موجود ٹریفک سے خوفزدہ ہوئی۔

اس لڑکی نے چلتی مو ٹر سائیکل کو منفرد اور انوکھے انداز میں چلا کر نا صرف اپنا لوہا منوا لیاہے بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ زندگی کے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ لڑکیاں اس شعبے میں بھی لڑکوں سے کم نہیں ۔

تازہ ترین