• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی میں پاکستانی سفارتکار ہراساں، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

دہلی میں پاکستانی سفارتکار ہراساں، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

بھارتی خفیہ ایجنسیاں نئی دہلی میں پاکستانی سفارت کاروں کے پیچھے پڑ گئیں، اہل خانہ کو بھی ہراساں کیا جانے لگا۔

بھارتی وزارت خارجہ کو شکایت کی گئی تو اس نے بھی سُنی ان سُنی کر دی، اسلام آباد میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ان واقعات پر بھرپور احتجاج کیا گیا۔

سفارتکاروں کو ویانا کنونشن کے تحت سفارتی استثنیٰ حاصل ہے،کشیدہ ترین صورت حال میں بھی سفارتکاروں کو ہراساں نہیں کیا جا سکتا،مگر بھارت نے پاکستان کی دشمنی میں سفارتی آداب کی بھی دھجیاں اڑا کے رکھ دیں۔

سرحدی کشیدگی بڑھا نے اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر کے سویلینز کو شہید کرنے کے بعد پاکستانی سفارتکاروں کا بھی جینا دو بھر کر دیا۔

نئی دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلیٰ اہلکاروں کی گاڑیوں کا پیچھا کیا گیا،ان کے اہلخانہ کو بھی ہراساں کیا گیا،بچوں کی گاڑی روک کر ان کی تصاویر بنائی گئیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق منگل کو بھی ایک مرکزی شاہراہ پر پاکستانی سفارتکار کے بچوں کی گاڑی کے آگے ایک گاڑی لگ گئی۔

اس آلٹو کار نے آگے جانے کا راستہ بلاک کر کے پاکستانی سفارتکار کے اہل خانہ کو شدید ہراساں کیا، اس گاڑی میں سے ایک شخص اتراجس نے پاکستانی سفارتکار کے بچوں کی تصاویر بھی بنائیں ۔

پاکستانی ہائی کمیشن نے معاملہ ایک بار پھر بھارتی وزارت خارجہ سے اٹھایا لیکن کوئی خاطر خواہ جواب نہیں آیا۔


تازہ ترین