• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اہلکار کی شہادت ،رینجرزکا لیاری میں آپریشن

کراچی کے علاقے لیاری میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ سے رینجرز کے اہلکار کی شہادت اور تین کے زخمی ہونے کے بعد آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق لیاری کے علاقے علی محمد محلہ ذکر پاڑہ میں رات تقریبا سوا آٹھ بجے پاکستان رینجرز سندھ معمول کے گشت پر تھی کہ ذکر پاڑہ میں دہشت گردوں نے رینجرز پر حملہ کر دیا۔

ملزمان نے دستی بم پھینکا اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ حملے کے نتیجے میں رینجرز کا ایک اہلکار سپاہی فواد شہید جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق رینجرز کی جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا۔

دوطرفہ فائرنگ کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے ہینڈگرنیڈ 3 آوان بم، ایک نائن ایم ایم پستول ای میگزینز برآمد ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی کا عمل جاری ہے۔

تازہ ترین