• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کی طبیعت خراب ہوگئی

شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کی طبیعت خراب ہوگئی

بالی وڈ اسٹار امیتابھ بچن کی طبیعت فلم ' ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ کے دوران اچانک خراب ہوگئی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن ان دنوں اپنی نئی فلم ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ کے لیے جودھ پور میں ہیں ۔

شوٹنگ کے دوران اچانک ان کی طبیعت خراب ہونے کی خبر سامنے آئی ہے ،ممبئی سے ڈاکٹرز کی ایک ٹیم جودھ پور روانہ ہوگئی ہے ۔

اطلاعات ہیں کہ امیتابھ کی طبیعت اب بہتر ہے لیکن ڈاکٹرز کے معائنے کے بعد ہی حتمی بات سامنے آسکے گی۔

تازہ ترین