الیکشن کمیشن سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے معاملے آج سماعت کرے گا،سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے بیانات دینے پر الیکشن کمیشن نےعمران خان، مریم اورنگزیب فاروق ستار سمیت 8اراکین پارلیمنٹ کو طلب کر رکھا ہے۔
سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب ،ڈاکٹر فاروق ستار ،رضا ہارون، شہاب الدین، عظمی بخاری ، امیر مقام اور خواجہ اظہار الحسن کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔
الیکشن کمیشن کے حکم نامہ کے مطابق اراکین پارلیمنٹ اور پارٹی قائدین زاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعہ 14 مارچ کو صبح 10 بجے الزامات کے ثبوت کے ہمراہ پیش ہوں ۔