• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لیاری میں رینجرز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

کراچی: لیاری میں رینجرز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرزاور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی، کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری میں کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلا ہو جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اوران کے قبضے سے 4 کلاشنکوف برآمد ہوئی ہیں۔

اس سے قبل لیاری میں نامعلوم ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر حملہ کیا تھا،جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار جاں بحق جب کہ 3زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لیاری کے علاقے بغدادی کے علی محمد محلہ میں کمیلہ اسٹاپ کے قریب پیش آیا تھا۔

حملے کے وقت رینجرز کے اہلکار گشت کرنے والی گاڑی میں چھاپہ مار کارروائی کے لیے موجود تھے۔

اچانک گھات لگا کر کیے گئے حملے میں رینجرز کے 50 ونگ کے 4 جوان فواد حسین، محمد بوٹا، سیف اللہ اور عبدالرب شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کوفوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر رینجرز کا ایک جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

تازہ ترین