• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگی رہنماؤں کےخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی

لیگی رہنماؤں کےخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، سعد رفیق اور دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت آج ہو گی ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست شیخ احسن الدین نے ، سعد رفیق کے خلاف اویس یونس نے اور دانیال عزیز کے خلاف ندیم نثار چوہدری نے دائر کی ہے۔

درخواست گزاروں نے لیگی رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر کی بنیاد پر توہین عدالت کا الزام عائد کیا ہے ۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔

تازہ ترین