• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 8 سالہ بچے کی زیادتی کا ملزم گرفتار

لاہور: 8سالہ بچے کی زیادتی کا ملزم گرفتار

لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر 8سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا یا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق 8 سالہ بچہ اپنے محنت کش باپ کو فیکٹری میں کھانا دینے کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ ملزم عرفان نے راستے سےاُسے ورغلا لیا۔

پولیس کے مطابق گھر نہ پہنچنے پر والدہ کو تشویش ہوئی ،تلاش جاری تھی کہ بچہ قریبی کھیتوں سے بےہوشی کی حالت میں مل گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین