• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چنیوٹ؛ مسافر بس الٹنے سے 20 افراد زخمی

چنیوٹ میں طاہر آباد کے قریب مسافربس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں 20 افرادزخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق حادثے کا شکار بس باراتیوں کو لے کر مظفر گڑھ سے سیالکوٹ جارہی تھی کہ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو الائیڈاسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین