• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کے آپریشنز مددگار ثابت ہورہےہیں، امریکی وزیردفاع

پاک فوج کے آپریشنز مددگار ثابت ہورہےہیں، امریکی وزیردفاع

امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہےکہ افغان سرحد کے ساتھ پاکستانی فوج کے آپریشنز مددگار ثابت ہورہےہیں ۔

طیارے میں صحافیوں سے گفتگو اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ طالبان کے کچھ عناصر نے افغان حکومت سے بات چیت میں دلچسپی دکھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا افغان حکومت کے طالبان سے مذاکرات اور پاکستانی حکومت سے بات چیت کی حمایت کرتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چند روز پہلے افغان صدر نے طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی تاہم طالبان کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ جواب سامنےنہیں آیا ۔

واضح رہے کہ حال ہی میں طالبان نے کھلے خط کے ذریعے امریکہ کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی جب کہ صدر اشرف غنی نے گزشتہ ماہ کے اختتام پر ’’کابل پراسس‘‘ نامی بین الاقوامی کانفرنس میں افغان طالبان کو مذاکرات کی غیر مشروط دعوت دی تھی۔

وزیرِ دفاع جم میٹس کا گزشتہ سال اگست کے بعد سے کابل کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

تازہ ترین