• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ:بچوں کی حالت انسداد خسرہ کا ٹیکہ لگانے سے بگڑی، رپورٹ

نواب شاہ:بچوں کی حالت انسداد خسرہ کا ٹیکہ لگانے سے بگڑی، رپورٹ

محکمہ صحت کی تحقیقاتی کمیٹی نے شہید بینظیر آباد میں بچوں کی ہلاکت پر تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بچوں کی حالت انسداد خسرہ کا ٹیکہ لگانے سے بگڑی، انسانی غفلت اور اسپتال کا عملہ بھی بچوں میں ٹیکوں سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے ناواقف نکلا اور بچے دم توڑ گئے۔

شہید بینظیرآباد میں انسداد خسرہ مہم کے دوران 3بچوں کی ہلاکت کا معاملہ سامنے آیا تو محکمہ صحت نے وجہ جاننے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی نے متاثرہ بچوں کے والدین،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر حکام سے تحقیقات کیںجس کے مطابق بچوں کی حالت انسداد خسرہ کا ٹیکہ لگانے سے بگڑی۔

ٹیکہ لگانے کے کچھ گھنٹوں بعد بچے بخار، ڈائریا اور الٹیوں میں مبتلا ہوئے۔ متعلقہ ایل ایچ ڈبلیو نے پہلے سے بھرے ٹیکہ اپنے بیگ سے نکال کر بچوں کو لگائےجبکہ خسرہ کے ٹیکے لگانے کا اندراج بھی موجود نہیں۔

متعلقہ ڈی ایچ او کے دفتر میں حفاظتی ٹیکوں کا مائیکرو پلان اور گاڑیوں کا ریکارڈ بھی تحقیقات میں سامنے نہیں آیا۔ تحقیقات کے مطابق ٹیکوں کا درجہ حرارت برقرار رکھنے کا علم بھی نہیں تھا۔

بچوں کو ٹیکہ لگانے والی ایل ایچ ڈبلیو تحسین مفرور ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچوں کی اموات انسانی غفلت سے ہوئی ،اسپتال میں موجود عملہ بھی بچوں میں ٹیکوں سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو قابو پانے میں ناتجربہ کار ثابت ہوا اور بچے دم توڑ گئے۔

تازہ ترین