• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لینڈنگ اور ٹیک آف کے لئےخطرناک ترین ہوائی اڈے


دنیا میں مختلف فورمز پر بعض ہوائی اڈوںکو لینڈنگ اور ٹیک آف کے حوالے سے خطرناک ترین سمجھا جاتا ہے ۔

ان مشکل ترین ہوائی اڈوں میں سب سے پہلے نیپال کا لوکلا ائر پورٹ آتا ہے۔ اس کا رن وے صرف460میٹرز کا ہےاور سونے پر سہاگا یہ کہ اس کے ایک طرف پہاڑ اور دوسری طرف کھائی ہے۔

پرنس جولیانا ائرپورٹ سینٹ مارٹنکا رن وے ماہو بیچ کے بالکل برابر ہے اور یہاں جہاز انتہائی کم فاصلے سے گذرتے ہیں۔ بے شک یہ نظارہ نہایت دلچسپ ہے لیکن اس نظارے کا اہتمام صرف ماہر ترین پایلٹس ہی کرسکتے ہیں۔

لینڈنگ اور ٹیک آف کے لئےخطرناک ترین ہوائی اڈے

کم جگہ کا بہترین استعمال کرتے ہوئے گلبرٹر ایئر پورٹ کا رن وے شہر کی مین شاہراہ کو کراس کرتا ہے اور لینڈنگ اور ٹیک آف کے وقت اس پر لگے پھاٹک کو بند کردیا کر جاتا ہے۔

بھوٹان کا پارو ائرپورٹ، وہ خطرناک ترین مقام،جہاں جہاز لے جانے کی اجازت صرف چند کوالیفائیڈ پائیلٹس کو ہی ہے کیونکہ ہمالیہ پہاڑوں میں گھرے اس رن وے پر لینڈ کرنے سے پہلے طیارے کو مخصوص زاویے پر موڑنا پڑتا ہے ۔

لینڈنگ اور ٹیک آف کے لئےخطرناک ترین ہوائی اڈے

ایئر پورٹ صرف بولنے میں ہی نہیں بلکہ لینڈنگ کے لئے بھی ایک دشوار مقام ہے۔ 525 میٹرز کا رن وے سلوپ پر بنا ہواہے۔ا س کا رن وے صاف ہو یا برفیلا، پائلٹس کے رونگٹے کھڑے ہونا اور پسینہ چھوٹنا لازمی ہے۔

اس کے علاوہ متعدد ہوائی اڈے بھی ہو ا بازوں کیلئے ایک ایسا چیلنج ہیں جس سے نمٹنا آسان نہیں۔


تازہ ترین